جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب ایران سے جاری کشیدگی کو ختم کرنا چاہتا ہے : عراقی وزیر اعظم

01 اکتوبر, 2019 11:50

بغداد : عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امن کے لئے ایران سے جاری کشیدگی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

عراق کے وزیراعظم عادل عبدلمہدی نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

عادل عبدلمہدی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امن کے لئے ایران سے جاری کشیدگی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے مفادات پرحملہ کیا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے : امریکی صدر

انہوں نے کہا کہ جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں بلکہ اس سے خطے میں امن اور استحکام کو نقصان ہوگا۔

عراقی وزیر اعظم عادل عبدلمہدی نے سعودی کے شاہ سلمان سے ملاقات میں خطے میں امن لانے کےلئے یمن سے دیرینہ تنازع حل کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا تھا۔ بتیس سال کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کسی امریکی ٹی وی کو پہلا انٹرویو تھا۔

محمد بن سلمان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن نے پندرہ سعودی باشندوں کو نائن الیون حملے میں استعمال کیا، وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران یمن میں مزاحمت کاروں کی مدد کر رہا ہے، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کیا امریکا اس بات کا متحمل ہوسکتا ہے کہ آئے روز میکسیکو سے واشنگٹن، نیویارک یا لاس اینجلس پر میزائل حملے ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ اقوام متحدہ کا بیان ہے کہ یمن میں ہزاروں افراد سعودی اور سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس سوال کا محمد محمد بن سلمان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ سعودی عرب ایران سے براہ راست جنگ نہیں چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو روکنے کے لیے دنیا کو متحد ہونا ہوگا، اگر یہ نہ ہوسکا تو تیل کی قیمتیں انتہائی بلند سطح پر پہنچ جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top