جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار ثاقب نثار ہیں: طلال چودھری

29 اپریل, 2023 19:48

فیصل آباد: طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار ثاقب نثار ہیں، ثاقب نثار اس ملک میں تباہی لایا۔

رہنما ن لیگ طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کرنے والے ثاقب نثار ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار ثاقب نثار ہیں، ثاقب نثار اس ملک میں تباہی لایا، ن لیگی قیادت نے نااہلیوں اور جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، آج ہر آنے والا دن نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی بات چیت ریکارڈ کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،ثاقب نثار کا آڈیو لیک پر ردِعمل

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سی پیک کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے، ثاقب نثار اور ان کے گھر والوں کی تلاشی لی جانی چاہیے، کسی کی رشتہ داری قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتی، سازش کرنے والے مہروں کو بے نقاب ہونا چاہیے، جج ارشد ملک کی ویڈیو بھی سب کے سامنے آئی،۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو انصاف نہیں دینا تو پاکستان اور غریب کو تو انصاف دو، نواز شریف کو بے گناہ قرار دینے کیلئے کتنی آڈیو اور ویڈیوز چاہئیں، آج ایک اور آڈیو لیک نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top