جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شعیب ملک کی ایک اور کامیابی پر ثانیہ مرزا کاطنز بھرا ٹوئٹ

10 مارچ, 2022 12:48

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں شعیب ملک کی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔

شعیب ملک کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، انہیں ’فیڈر دھوتے‘ دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے لکھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی زندگی میں خواتین کا احترام اور حمایت کریں۔

قومی کرکٹر کی ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ اس ویڈیو میں شدید اوور ایکٹنگ کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ اوور ایکٹنگ کرنے کی عادت کب جائے گی ، خیر ، مذاق کر رہی ہوں، فیڈر کی کامیاب دھلائی پر مبارکباد۔‘

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top