جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی ڈونباس ریجن کا کنٹرول لینے کی کارروائیاں جاری، مزید حملوں میں پانچ شہری ہلاک

26 مئی, 2022 10:48

روس نے اپنی توجہ دو مشرقی صوبوں پر مشتمل ڈونباس ریجن پر برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں وہ اپنا کنٹرول حاصل کرنے کے لیئے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق ڈونباس ریجن کے 40 سے زائد قصبوں کو شدید گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے 38 گھروں اور ایک اسکول سمیت 47 شہری مقامات کو تباہ یا نقصان پہنچا، جبکہ پانچ شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کے 10 حملے پسپا کیے گئے، چار ٹینک اور چار ڈرون تباہ کردیئے گئے، اور 62 دشمن کے فوجی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی میزائل حملے، سات افراد ہلاک

روس نے سیویروڈونیتسک شہر اور اس کے جڑواں شہر لیسیچانسک میں موجود یوکرینی افواج کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی ہے، اس علاقے پر تین اطراف سے حملہ کرتے ہوئے ہزاروں فوجی علاقے میں بھیجے ہیں۔ اگر علاقے میں یوکرینی زوال آتا ہے تو پورا لوہانسک صوبہ روسی کنٹرول میں چلا جائے گا۔

لوہانسک کے علاقائی گورنر نے کہا کہ لائسیچانسک کی پولیس ہلاک ہونے والے شہریوں کی لاشیں جمع کر رہی ہے، تاکہ انہیں اجتماعی قبروں میں دفنایا جا سکے۔ تقریباً 150 افراد کو ایک ضلع میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top