جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی ماریوپول پر قبضہ کیلئے سر توڑ کوششیں، سڑکوں پر لڑائی جاری ہے : یوکرینی حکام

20 اپریل, 2022 10:50

روس کی جانب سے یوکرینی شہر ماریوپول پر قبضہ کرنے کے لیئے کوششیں تیز کردیں گئیں ہیں، مقامی گورنر کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔

یوکرین کے مشرقی ڈونیٹسک علاقے کے گورنر پاولو کیریلینکو نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹجک بندرگاہ ماریوپول میں یوکرین اور روسی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائنی افواج وہاں زبردست بمباری کی زد میں ہیں لیکن ماریوپول کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کچھ اضلاع ایسے ہیں، جہاں سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سڑکوں کو روسی کنٹرول کر رہے ہیں، لڑائی صرف چھوٹے ہتھیاروں کی لڑائی نہیں تھی، بلکہ ٹینکوں کی لڑائی بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل باجوہ نے رائے دی تھی کہ دورہ روس کرنا چاہیئے: عمران خان

لڑائی کے پیمانے اور مواصلات کی کمی کے پیش نظر دونوں طرف سے دی گئی معلومات کی تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ روسی افواج نے بتدریج شہر میں اپنا راستہ دھکیل دیا اور یوکرین کے فوجیوں کو بندرگاہ کے قریب واقع دیوہیکل ازووسٹال فیکٹری تک پہنچا دیا، جو زیر زمین وسیع سرنگوں سے لیس ہے۔

روس نے ماریوپول میں یوکرائنی افواج سے ایک نئے الٹی میٹم میں فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی افواج اب بھی ازوسٹال کے اندر چھپے ہوئے ہیں جنہیں تباہ کن صورتحال کا سامنا ہے۔ جو کوئی اپنے ہتھیار ڈالتا ہے اس کی بقاء کی ضمانت دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top