جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مختلف شعبوں میں کام کرنے والے روبوٹ

09 مارچ, 2021 08:43

امریکی ریاست مسوری کے شہر سینٹ لوئینس کی ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والا روبوٹ جسے دیکھ کر لوگ پہلے تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر اپنی خریداری میں مگن ہوجاتے ہیں

روبوٹ ایک ویکوم کلینر پر لگے بڑے سے اسپیکر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس کی بڑی گول مٹول آنکھیں ادھر سے ادھر گھومتی نظر آتی ہیں اور اس کی اسکرین پر ظاہر ہونے والے الفاظ اس کا تعارف بیان کرتے ہيں کہ میرا نام ٹیلی ہے اور میرا کام سامان کا حساب کتاب رکھنا ہے۔

سپرمارکیٹ میں ایک سال پہلے متعارف کیا گيا تھا اور اب یہاں آنے والے خریدار بھی اس کے عادی ہوچکے ہیں۔

زيادہ دکان میں چلنے پھرنے والے انسانوں کے باعث درپیش خطرات کی زيادہ فکر ہے اور ان کی توجہ کا مرکز اس روبوٹ کے بجائے ان کا اپنا ذاتی تحفظ اور سپرمارکیٹ میں سامان کی کمی ہے۔

روبوٹس اب صرف سپرمارکیٹس میں ہی نہيں بلکہ ہر جگہ نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:جاپان میں بیس بال میچ کے دوران روبوٹس نے چیئر گرلز اور تماشائیوں کی جگہ سنبھال لی

ٹیکسس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اور سینٹر فار روبوٹ ایسسٹڈ سرچ اینڈ ریسکیو میں روبوٹ کے ماہرین نے حال ہی میں ایک سروے کے ذریعے کرونا وائرس کی وبا کے دوران روبوٹس کے استعمال کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

دنیا بھر سے ایک سو بیس اطلاعات حاصل کرنے کے بعد انہيں یہ معلوم ہوا کہ روبوٹس کو ڈس انفیکٹینٹ اسپرے کرنے کے لیے پالتو جانوروں کو چہل قدمی کروانے کے لیے اور ریئل ایسٹیٹ ایجنٹس کو زمینیں دکھانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top