جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 لگانے کی درخواست پر جواب طلب

09 مئی, 2023 12:59

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کی آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے سے متعلق دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا نے کی۔ درخواست میں عمران خان، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دیئے کہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کر کے غیر ائینی اقدام اٹھایا۔ سپریم کورٹ نے 7 اپریل 2022 کو اسمبلی تحلیل کو خلاف آئین قرار دیا۔ عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور پی ٹی آئی کی 127 کیسز میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئینی درخواست میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے معاملہ پارلیمنٹ بھیجوانے کا کہا تو کوئی پارلیمنٹرین درخواست لے کر کیوں نہیں آیا؟ جس پر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ پارلیمنٹرین کی اپنی مجبوری ہوتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی درخواست میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، لگ ایسا رہا یے جیسے آپ بھی مصلحت کا شکار ہیں۔ آپ نے درخواست اس لیے تو نہیں دی کہ یوٹیوب پر وی لاگ آجائے؟ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی نے کہا کہ آپ نے میرا آج تک کوئی وی لاگ دیکھا میں وی لاگ نہیں بناتا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top