جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پہلی بار 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوئیں : اسٹیٹ بینک

13 مئی, 2022 13:28

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ہر ماہ 11.2 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال اپریل میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں ہیں۔ پہلی بار ملک کو 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ ترسیلات ہر ماہ 11.2 فیصد اور ہر سال 11.9 فیصد بڑھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان پر ترس آتا ہے، آپ کا ظلم برداشت کیا، تھوڑا حوصلہ آپ بھی رکھیں : مریم نواز

مالی سال 22ء کے 10 ماہ کے دوران ترسِیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 7.6  فیصد زائد ہیں۔

گزشتہ ماہ کے دوران موصول ترسِیلات میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے بھیجی گئیں۔ سعودی عرب سے 707 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 614 ملین ڈالر، برطانیہ سے 484 ملین ڈالر اور امریکہ سے 346 ملین ڈالر ترسِیلات موصول ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top