جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں : امریکی حکام کا اعتراف

21 اپریل, 2022 11:58

نیو یارک : وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ٹوٹ پھوٹ کے مقام پر ہیں۔

امریکی اور سعودی حکام کے حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کو تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے زور دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے دی جرنل کو بتایا کہ واشنگٹن، سعودی عرب سے کہہ رہا ہے کہ وہ ایسا کچھ نہ کرے، جس سے یوکرین میں مغرب کی کوششوں کو نقصان پہنچے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ریاض کے ساتھ کئی سفارتی فوائد حاصل کیے ہیں، جن میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو اہم شراکت دار اور ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں : امریکہ

ایک سعودی اہلکار نے کہا کہ سعودی امریکہ تعلقات کے پچھلے 77 سالوں کے دوران، بہت سے معاملات پر بہت سے اختلافات اور مختلف نقطہ نظر رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کا یہ رشتہ ٹوٹ پھوٹ کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ روسی تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی کے بعد بحران سے بچنے کیلئے امریکہ نے قیمتوں کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ پیداوار کو بڑھانے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا رخ کیا، لیکن دونوں ممالک نے انکار کر دیا۔

سعودی عرب ان متعدد علاقائی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس پر یوکرین کے حملے پر پابندیاں عائد نہیں کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top