جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا کارکن ہے: عمران خان

28 مارچ, 2023 18:17

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا کارکن ہے، قتل کی دھمکیوں اور ادارے کیخلاف قانون چارہ جوئی کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کی۔

عمران خان کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کلیدی کردار ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتاچکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے، رانا ثنااللہ ایک بزدل آدمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم رانا ثناءاللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں: اعجاز چودھری

ان کا کہنا تھا کہ قتل کی دھمکیوں اور ادارے کیخلاف قانون چارہ جوئی کروں گا، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا کارکن ہے، الیکشن اگر مقرر تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں، آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top