جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مغربی اتحاد میں دراڑ پڑنے کی پیوٹن کی خواہش کو غلط ثابت کریں گے : امریکی صدر

22 اپریل, 2022 13:39

واشگنٹن : جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین روس کو اپنے ملک پر قبضہ کرنے سے روکنے میں کامیاب رہا، مغربی اتحاد میں دراڑ پڑنے کی پیوٹن کی خواہش کو غلط ثابت کریں گے۔

امریکہ صدر جو بائیڈن نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ شرط لگا رہا ہے کہ مغربی اتحاد میں دراڑ پڑ جائے گی۔ ایک بار پھر، ہم اسے غلط ثابت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیف کی جنگ یوکرینیوں کے لیے ایک تاریخی فتح تھی۔ یہ آزادی کی فتح تھی، جسے یوکرائنی عوام نے امریکہ اور ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کی بے مثال مدد سے حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روس سے تیل کی درآمد کو “تیز کرنا یا بڑھانا” بھارت کے مفاد میں نہیں : جو بائیڈن

ان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت میں بین الاقوامی برادری کی مسلسل اور مربوط حمایت کے باعث یوکرین روس کو اپنے ملک پر قبضہ کرنے سے روکنے میں کامیاب رہا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ہمارا ملک میں اتحاد، ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ اتحاد، اور یوکرین کے عوام کے ساتھ ہمارا اتحاد پوٹن کو ایک واضح پیغام بھیج رہا ہے وہ کبھی بھی پورے یوکرین پر تسلط اور قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top