جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

04 اپریل, 2023 18:12

پشاور: تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکیل پی ٹی آئی گوہر علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کل رٹ دائر کی جائے گی، جس طرح پنجاب الیکشن کی تاریخ دی اسی طرح کے پی میں بھی تاریخ دی جائے۔

گوہر علی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں، عدالت عظمیٰ نے انتخابات کی تاریخ دی جس پر ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب، خیبر پختونخوا الیکشن التواء کیس کا محفوظ فیصلہ 8 مارچ کے فیصلے کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top