جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیئے: مریم نواز

04 اگست, 2022 16:24

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا، پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کے لیئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خود تو جائے گا اپنے اراکین کو بھی ڈبوئے گا، جن کے نام پر باہر سے پیسہ منگوایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top