جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا آج ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا : شہباز شریف

16 جولائی, 2021 13:33

لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آگئی، پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا آج ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا آج ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ، 10 روپے مہنگی

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ میں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ یہ حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنا دے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس جانب ایک اور قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس فری بجٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آگئی۔ نئے پاکستان کا احساس عوام نے دیکھ لیا۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی انتہاء موجودہ حکومت کے مظالم کی شکلیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top