جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی نے الیکشن تاریخ کی تبدیلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

25 مارچ, 2023 14:13

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن تاریخ کی تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

الیکشن تاریخ کی تبدیلی کیخلاف پی ٹی آئی نے مشترکہ آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر کردی، درخواست گزاروں میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی۔ سیکریٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے، صدر مملکت کا وزیراعظم کو خظ

آئینی درخواست میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخو، وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا۔ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top