جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی سینیٹرز کا اعظم سواتی کیلئے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ اور دھرنا

11 نومبر, 2022 13:00

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ کیا، جس میں سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر زرقا، سینیٹر فلک ناز اور دیگر شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی سینیٹرز نے سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنا دیا۔ اس دوران اراکین کی جانب سے اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے، ایف آئی آر درج کرو کے نعرے لگائے گئے۔

احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی سینیٹر وسیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اور پارلیمان سے احتجاج کرتے ہوئے ہوئے اس ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست آئین پاکستان کے تحت کام کرتی ہے۔ اگر یہ ادارے آئین پاکستان کے مطابق کام نہ کریں تو ریاست نہیں چل سکتی۔ آج ایک سے بڑھ کر ایک مثال قائم ہو رہی ہے۔ ملک میں کوئی آئین کی بالادستی نظر نہیں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اعظم سواتی کی سرچ وارنٹ کی نقول اور سامان کی سپرداری کے لیے عدالت میں درخواست

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے گھر میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ ان کو کسٹوڈیل ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔ ٹارچر کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایک بزرگ شہری کو بدترین ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سیںیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ نہ صرف اعظم سواتی بلکہ پورا پاکستان رویا ہے۔ پارلیمنٹ اپنے عمل سے مضبوط ہوتی ہے۔ کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ایف آئی آر مدعی کی مدعیت میں درج ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top