جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرویز مشرف کیلئے دعائے مغفرت پر ایوان میں احتجاج، پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان آمنے سامنے

06 فروری, 2023 16:10

اسلام آباد : ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس دوران ایوان میں شور مچ گیا۔

قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ آج مجھے افسوس ہوا کہ ایک انسان دنیا سے چلا گیا، لیکن اس کے لئے دعائے مغفرت نہیں ہونے دی گئی۔ اس سے بڑی آمریت کیا ہو گی؟ پرویز مشرف سے جب این آر او لیا، تب وہ اچھا تھا؟ آج کہاں ہے آئین؟

حکومتی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور چیئرمین سینیٹ ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ ایوان بالا میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان لانے کے انتظامات مکمل، اہلخانہ کا انتظار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہاؤس کیسے چلائیں گے۔ میں استعفیٰ دے کر چلا جاتا ہوں۔ سب کو موقع دوں گا، سب اپنی نشستوں پر جائیں

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم معاشرتی طور پر کس قدر گر چکے ہیںْ ماضی میں بھی یہ دو جماعتیں این آر او لے چکی ہیں۔ کالی پٹیاں باندھ کر حلف اٹھایا، اس وقت وہ ٹھیک تھا؟ آج سبق دے رہے ہیں موروثیت ہے، وہ جمہوریت ہے۔ یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top