جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم کی کوششوں سے انڈونیشیا کی جانب سے پاکستان کو پام آئل فوری فراہمی کا آغاز

14 جون, 2022 16:12

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے لئے بڑی پیش رفت برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جس میں انڈونیشیا سے پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا، جہاں وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے اپنے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : انہیں مہنگائی کی فکر ہوتی تو فوری طور پر روس سے سستا تیل منگواتے: عمران خان

خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائیشیا سے پاکستان پہنچیں گے۔ انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا۔ 30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا۔

انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top