جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پریانکا چوپڑا اور نک جونس” سروگیسی "کے ذریعے والدین بن گئے

22 جنوری, 2022 13:16

مشہور بولی وڈ اداکارہ 39 سالہ پریانکا چوپڑا اور 29 سالہ نک جونس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد 22 جنوری کو مشترکہ اعلان میں والدین بننے کی تصدیق کی۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ایک جیسی ہی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 15 جنوری کو ہوئی اور دونوں نے ’سروگیسی‘ یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کو جنم دیا۔

 

Priyanka Chopra and Nick Jonas announce birth of first child through  surrogacy | Ents & Arts News | Sky News

 

’سرو گیسی‘ کے عمل کے ذریعے والدین کے اسپرم اور انڈے کچھ میڈیکل طریقہ کار کے بعد دوسری خاتون کی بچے دانی میں منتقل کیے جاتے ہیں اور وہی خاتون دوسرے والدین کے بچے کو جنم دیتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بھی ’سرو گیسی‘ کے ذریعے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر ننھے مہمان کی جنس اور نام کا اعلان نہیں کیا۔

یہ پڑھیں : کوک اسٹوڈیو کی حجابی اداکارہ کون ہیں  ؟

دونوں نے مداحوں اور میڈیا کو اپیل کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور وہ اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات پر سب کے مشکور ہیں۔

دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ہولی وڈ اور بولی وڈ شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے بچے کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top