جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے: رانا ثناءاللہ

22 مئی, 2022 15:05

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے، عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ان کی خواہش ہے کہ عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں انہیں رکھا گیا تھا لیکن ایسے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جا سکتے، عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پرویز الٰٗہی پہلے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ پھر اجلاس بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بھنور سے نکالنے کے لیے ہمیں اور اداروں کو مزید زور لگانے کی ضرورت ہے، اتحادی جماعتیں ملک کو مشکل سے نا نکال سکیں تو کوئی حادثہ ہو جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کی گرفتاری سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت کا یا کسی اور کا عمل دخل نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top