جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پولنگ میں ہنگامہ آرائی، مداخلت کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے: چیف الیکشن کمشنر

16 اکتوبر, 2022 13:43

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں، پولنگ میں ہنگامہ آرائی ، مداخلت کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے، تمام حلقوں میں پولنگ بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، چیف الیکشن کمشنر پولنگ کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں، پولنگ میں ہنگامہ آرائی ، مداخلت کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا گیا تو ایکشن لے کر گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

ان کا کہنا تھا کہ کیس الیکشن کمیشن ریفر کیا جائے تاکہ فوری انضباطی کارروائی کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو سخت احکامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے، پولنگ کو پر امن بنایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top