جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پولیس نے لیاری گینگ وار کے دو دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا

12 اکتوبر, 2021 12:48

کراچی : لیاری گینگ وار ملا سہیل گروپ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع ویسٹ میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے ملا سہیل گروپ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں حارث عرف ران جانے اور عابد بلوچ عرف عابد گوئی شامل ہیں، جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان نے دوران تفتیش 2013 میں لیاری گینگ میں شمولیت اختیار کی۔ شروع میں منشیات فروشی اور ٹارگٹ کلنگ کے دوران ساتھیوں کو بیک اپ دیتے تھے۔ سال 2015 اور 2016 کے دوران کئی افراد کے قتل، ہینڈ گرنیڈ حملوں، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اے وی ایل سی کا چھاپہ، تین زخمی سمیت چار ڈاکو گرفت میں آگئے

ملزم حارث عرف رام جانے نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیاری میں بیکری پر بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ملزمان نے 2015 میں لیاری گینگ وار کے دوسرے گروپ سے وابستہ چینا پٹھان نامی شخص کو جھٹ پٹ مارکیٹ میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top