جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا افغانستان میں سیلاب پر اظہار افسوس، عالمی برادری مدد کو آگے آئے : شہباز شریف

05 مئی, 2022 15:55

اسلام آباد : وزیراعظم نے افغانستان کے 10 صوبوں میں سیلاب، قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری آگے آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور دیگر متاثرین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آئے۔ او آئی سی افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے 20 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں۔

وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے۔ افغانستان کی مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top