جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی آئی اے کے ایئر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتہ ہوگئے

01 فروری, 2021 17:58

کراچی: پی آئی اے کی ملازمت جانے کا ڈر، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے بچنے کی ترکیب یا کینڈین شہریت کا حصول، ٹورنٹو پروازوں پر تعینات فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتہ ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔

پی آئی اے کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے ٹورنٹو کے لئے پروازوں پر تعینات فضائی میز بانوں کے مبینہ لاپتہ ہونے کے سلسلے میں تازہ اضافہ ایک مرد اور ایک خاتون فضائی میز بانوں کے لاپتہ ہونے سے ہوا ہے۔

29 جنوری کو اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والی پرواز کا رمضان گل نامی میزبان لاپتہ ہوا،جبکہ اسی روز کراچی سے پہنچنے والی پرواز کی زاہدہ بلوچ نامی خاتون میزبان بھی واپسی کی پرواز کے لئے دستیاب نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب کچھ عرصہ قبل بھی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کا یاسر نامی میزبان بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہوا، جس کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مبینہ کینیڈین شہریت کے حصول کے لئے میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ خود ساختہ ہے، جبکہ ایئر لائن ذرائع اس معاملے کو موجودہ انتظامیہ کے مبینہ اقدامات سے جوڑتے ہیں، تاہم لاپتہ ہونے والوں کے لئے کینیڈا امیگریشن قوانین کے تحت میں پناہ کئے ساتھ قانونی ملازمت کا حصول ناممکن ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیشن منیجر کو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹس اپنی تحویل میں رکھنے اور واپسی کی پرواز کے وقت فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ رہائشی ہوٹل انتظامیہ کو عملے کے باہر جانے خصوصا رات کے اوقات میں ہوٹل چھوڑنے پر فوری طور سے ایئر لائن کے مقامی حکام کو مطع کرنے کا کہا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top