جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرول 99 روپے مہنگا ہوچکا، ملک کی تباہی کا ذمہ دار نو جماتی ٹولا ہے : حلیم عادل شیخ

01 جولائی, 2022 11:56

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پ پ، ن لیگ اور دیگر نو جماتی ٹولا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سازشی امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔ پیٹرول 99 روپے مہنگا ہوچکا ہے، مزید مہنگا کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پ پ، ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر نو جماتی ٹولا ہے۔ عوام کی بات کرنے والوں نے عوام کو ہی پیس کر رکھ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top