جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور : پولیس نے منظم منشیات فروش گروہ کے چھ کارندوں کو گرفتار کرلیا

17 اپریل, 2021 12:55

پشاور : پولیس نے آئس سپلائی کرنے والے منظم منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں تھانہ فقیر آباد پولیس نے آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث خطرناک گروہ کے سرغنہ سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

منظم منشیات فروش گروہ اپنے مخصوص گاہک کو آئس، ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ اور ملاکنڈ ریجن سے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیئے گئے

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو گرام چرس، دو کلو گرام ہیروئن ایک کلو گرام آئس اور3 عدد پستول بھی منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top