جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرکاری حج اسکیم سے متاثرہ افراد کو پرائیویٹ کوٹے میں حج کرائیں گے : وزیر مذہبی امور

07 جون, 2022 16:06

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم سے متاثرہ افراد کو پرائیویٹ کوٹے میں حج کے لیئے بھیجیں گے، جس کا خرچ بینک برداشت کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کے سامنے سرکاری حج اسکیم سے متاثرہ افراد نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سینکڑوں کامیاب قرار پانے والے عازمین کو تاحال ان کی حج فلائٹس کا پتہ چلا نہ ان کو کوئی جواب دیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں نے غیر ذمہ دارانہ کام کیا ہے اور اپنی غلطی مانی ہے۔ متاثرین کا احتجاج حق بجانب ہے۔ بینکوں کے ساتھ ہمارا معاہدہ تھا کہ جو بھی ٹرانزیکشن ہو گی اس کا مسیج آنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کی سہولت کے لئے کورونا ویکسینیشن کے عمل کو آسان کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ بینکوں میں آن لائن نظام خراب ہوا، لیکن انہوں نے لوگوں سے پیسے وصول کیے۔ ہماری وضاحت پر پتہ چلا کہ یہ لوگ تیرہ سو سے بھی زیادہ ہیں۔ اج تمام بینک والوں کو بلایا ہے اسٹیٹ بینک سے بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک حجاج کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھتے ہیں، جس سے حکومت بدنام ہوتی ہے۔ تمام حجاج کو اس عمل سے ذہنی پریشانی کا سامنا ہوا۔ ہم اس مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ اگرچہ یہ جرم ان کا ہے۔ لیکن کوشش ہے کہ بینکوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ کوئی حل نکالیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس سرکاری کوٹہ تو نہیں لیکن ہم انہیں پرائیویٹ کوٹہ پر بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ اضافی خرچہ بینک خود برداشت کریں اور انہیں حج پر بھجوائیں۔ میں نے ابھی وزارت سنبھالی ہے۔ پہلی حکومت کی بنائی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ دو سو بندوں کو مفت حج پر بھیجا گیا ہے۔ ہماری طرف سے ایک بھی بندے کو حج پر نہیں بھیجا گیا۔ کوشش میں ہوں کہ ان حجاج کرام کو پرائیویٹ کوٹہ میں بھیجا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top