جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم اجلاس؛ مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز پیش کردی

08 دسمبر, 2020 18:29

اسلام آباد: حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کیلئے پی ڈی ایم کے اجلاس میں بڑے فیصلے سامنے آگئے، مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز پیش کردی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز دیدی۔

مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہان یا اہم رہنماؤں میں سے کسی کی گرفتاری ہوتی ہے تو اس آپشن پر غور کیا جائے، تمام جماعتیں اپنے کارکنوں کو گرفتاریاں دینے کیلئے تیار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پی ڈی ایم کے بڑے جلسوں سے گھبرا گئی ہے: اختر مینگل

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کی صورت میں احتجاجی لائحہ عمل اور قومی شاہراہوں کی بندش بھی کی جائے۔ اجلاس میں نئے سال کے آغاز میں ہی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ استعفے لانگ مارچ کے بعد دیے جائیں اور بروقت اس آپشن کا استعمال کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top