جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

14 جون, 2022 14:21

‏اسلام آباد : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے جرمنی میں شروع ہوگا، جس کے حوالے سے پاکستان کو امید ہے کہ اس بار گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔ ‏پاکستان نے تقریباً تمام اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر : بھارتی ریاستی دہشت گردی سے مزید دو کشمیری شہید

فیٹف اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کرے گی، جس میں پاکستان سے متعلق امور 15 سے 16 جون کو زیر غور آئیں گے۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی حنا ربانی کھر کریں گی۔

خزانہ ڈویژن حکام کے مطابق ‏پاکستان نے 34 میں سے 32 نکات پر عمل کر لیا ہے۔ 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے۔ 2021 کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد کر لیا گیا۔ اجلاس 17 جون تک جرمنی میں جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top