جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جب تک مودی کی حکومت ہے پاک بھارت کرکٹ سیریز مشکل ہے: وسیم خان

14 دسمبر, 2020 15:24

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک مودی کی حکومت ہے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے۔

وسیم خان نے کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں، تاہم بھارتی بورڈ کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں پی سی بی نے پانچ سالہ حکمت عملی مرتب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کو 20 کروڑ کا نقصان ہوا ہے: وسیم خان

انہوں نے کہا کہ سسٹم تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا، پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر تشکیل دیا۔ سابق کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شامل کیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top