جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمارے ممبران باہر ہیں، اتنے کم وقت میں الیکشن کیلئے نہیں پہنچ سکتے: عمران خان

30 جون, 2022 20:59

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے الیکشن کے لیے 24گھنٹے کا وقت دے دیا ہے، ہمارے 6 ممبر تو حج پر گئے ہوئے ہیں، اتنے کم وقت میں تو ہمارے راجن پور کے ممبران بھی نہیں پہنچ سکتے، یہ انتخاب صاف و شفاف نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کا الیکشن غیر آئینی تھا، حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کا کوئی حق نہیں تھا، فیصلے میں کچھ چیزوں کی وضاحت درکار ہے، اگر وضاحت نہ آئی تو پنجاب میں آئینی بحران بڑھتا جائے گا، وضاحت کے لیے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کل الیکشن ہوتا ہے تو اس سے بحران مزید بڑھے گا، عدالت نے الیکشن کے لیے 24گھنٹے کا وقت دے دیا ہے، ہمارے 6 ممبر تو حج پر گئے ہوئے ہیں، اتنے کم وقت میں تو ہمارے راجن پور کے ممبران بھی نہیں پہنچ سکتے، یہ انتخاب صاف و شفاف نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر ہم الیکشن کمیشن کے پاس گئے، الیکشن کمیشن کو ان نشستوں پر ہمارے لوگوں کو نوٹیفائی کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ دیا جو قانون کے خلاف تھا، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہم ہائیکورٹ گئے وہاں سے فیصلہ آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے الیکشن کیلئے بہت کم وقت دیا ہے، امید ہے ہمارے لیے بھی رات کو عدالت کھلے گی

انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اگر حمزہ شہباز ضمنی انتخابات کرائے گا تو وہ ان پر بھی اثر انداز ہوگا، حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے انتخابات صاف و شفاف نہیں ہو سکتے، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہم کل صبح سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح وزیراعلیٰ کا الیکشن ہوا تو خدشہ ہے بحران بڑھے گا، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں وہ اس الیکشن پر حکم امتناع جاری کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top