جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آکٹوپس نے غوطہ خوروں کو گلے لگا لیا، ویڈیو دیکھیں

04 فروری, 2020 14:57

سڈنی: آسٹریلیا میں زیر سمندر آکٹوپس اور غوطہ خوروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے مناظرہ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح آبی جانور انسانوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز مناظر جنوبی آسٹریلیا میں موجود سمندر کی تہہ میں جاکر قید کیے گئے، تیراکوں نے از خود واٹر پروف کیمرے کی مدد سے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عمومی طور پر آکٹوپس آبی جانوروں کے علاوہ آنسانوں کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں اور راستہ بھی تبدیل کرتے ہیں لیکن خوطہ خوروں کے ساتھ کھیلتے آکٹوپس کی ویڈیو نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آکٹوپس ایک خلائی مخلوق ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکٹوپس اس انداز میں غوطہ خوروں سے مل کررہا ہے کہ جیسے وہ اسے خوش آمدید کہہ کر گلے لگانا چاہتا ہو۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

بہ یک وقت خاتون غوطہ خور سمیت دو تیراک کیمرے کے ساتھ سمندر میں اترے، آکٹوپس نے دونوں کے ساتھ خوب مستیاں کیں اور کیمرے کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی، تاہم واٹر پروف ہونے کے باعث منصوعی آلہ محفوظ رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top