جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو پینسٹھ ہوگئی، پچیس افراد ہلاک

31 مارچ, 2020 11:42

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد اٹھارہ سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔ ملک بهر میں پچیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

پچیس افراد میں سے سندھ میں سات، پنجاب میں نو، بلوچستان میں ایک، گلگت بلتستان میں دو، خیبر پختونخواہ میں چھ موت واقع ہوئی، جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کا خدشہ : آغا سراج درانی کے اہل خانہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کيسز رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد چھ سو باون تک جا پہنچى ہے، سندھ میں چھ سو ستائیس، خیبر پختونخواہ میں دو سو اکیس، بلوچستان میں ایک سو تریپن، اسلام آباد میں اٹھاون، آزاد کشمیر میں چھ اور گلگت بلتستان میں ایک سو اڑتالیس کیس رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں اٹھاون افراد کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتياب ہو گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top