جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجٹ میں سب اچھا نہیں ہوگا، نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی : شازیہ مری

08 جون, 2022 13:56

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں سب اچھا ہونے جارہا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے، ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ون ونڈو سینٹر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آج نیوکلئیر پروگرام پر باتیں کی جارہی ہیں۔ جب جب کسی حکمران نے میڈیا کی زبان بندی کی، تو اس نے اپنا زوال دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ کرسی جانے کے غم میں عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ ان کو کسی بیرونی سازش نے نہیں ملک کے غریب نے نکالا ہے۔ اگر 4 برسوں میں بہت بڑے کارنامے کیئے تو وہ بتادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں سب اچھا ہونے جارہا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔ ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی۔ پاکستان کے معاشی حالات مشکل میں ہیں۔ پچھلے چار سال نوکریوں گھروں کا وعدہ کیا گیا۔ لیکن معیشیت کا بیٹرا غرق کردیا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پچھلی حکومت میں رہنے والے حکمران کوئی ایک کام نہیں بتا سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر جب دستخط کیئے تو کیوں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top