جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

30 جون, 2021 11:13

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان کو نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں طلب کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی ریفرنس پر سماعت کی، ملزمان کی غیر حاضری میں سماعت مکمل نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے 70 فیصد جارہا ہے، کہا گیا ایک دھیلہ بھی سندھ کو نہیں دیں گے : مراد علی شاہ

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضری کو یقینی بنائیں، 28 جولائی کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے پیش نہ ہونے والے ملزمان کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top