جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فوج مخالف گروپوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائی گی : فوجی جنرل

28 مارچ, 2022 10:11

نیپیٹاؤ : میانمار کے فوجی جنرل نے جمہوریت کے لیئے مظاہرہ کرنے والوں دہشت گرد قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ فوج مخالف دہشت گرد گروپوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائی گی۔

میانمار کے فوجی رہنماء سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ نے 77ویں سالانہ مسلح افواج کے دن کہا ہے کہ فوج مخالف دہشت گرد گروپوں کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائی گی، اور ان کو ختم کیا جائے گا۔ فوج ایسے گروہوں کو ختم کرنا جاری رکھے گی، جب تک کہ ملک میں امن اور استحکام بحال نہیں ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار کی فوجی حکومت نے 800 سے زائد افراد کو عام معافی دے دی

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو اجاگر کرنا چاہوں گا کہ دنیا بھر میں ایسی کوئی حکومتیں یا فوجیں نہیں ہیں۔ جو کسی دہشت گرد گروہ کے ساتھ بات چیت کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی حملہ آور اور ملک میں کچھ سیاسی قوتیں اندرونی اور بیرونی سازشوں کے ذریعے فوج کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اتحاد کا مضبوط احساس ہمیشہ ضروری ہے۔

خیال رہا کہ میانمار کی فوج نے فروری 2021 میں عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کے بعد اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top