جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے: حافظ نعیم الرحمان

26 اگست, 2022 20:28

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے، ایم کیو ایم اپنے ہاتھوں سے ہی شکست کھا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’سات سے آٹھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری یقینی جیت سے سب پریشان ہیں، الیکشن کمیشن نے کس کے حکم پر انتخابات ملتوی کیے، الیکشن کمیشن فوری بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا کوئی جواز نہیں : حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا، اندرون سندھ سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے، ایم کیو ایم اپنے ہاتھوں سے ہی شکست کھا رہی ہے، ایم کیو ایم والے آپس میں ہی الزامات لگارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top