جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئی منصوبہ نہیں رکا، سی پیک فیز ون میں 1200 ملازمتیں آچکی ہیں : عاصم سلیم باجوہ

07 جولائی, 2021 14:51

اسلام آباد : عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک فیز ون میں 1200 ملازمتیں آچکی ہیں، سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی بہتر ہے اور کوئی منصوبہ رکا نہیں ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفیٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں اور آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کا سی پیک منصوبوں پر اعتماد کم نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سی پیک پر کام رکا یا سست روی کا شکار ہوا ہے۔ بلوچستان کے مغربی روٹس کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں۔ سی پیک فیز ون میں 1200 ملازمتیں آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا : عاصم سلیم باجوہ

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی بہتر ہے اور کوئی منصوبہ رکا نہیں ہے۔ اکثر مسائل سرحد پار سے ہیں، ایران، افغانستان سرحد 60 فیصد سیل کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنے گا، ‏کورونا سی پیک کیلئے بڑا امتحان تھا، جس سے ہم کامیابی سے نکل گئے۔ گوادر پورٹ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ‏ماہی گیروں کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے، کسی کی طرف دیکھے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top