جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا: مریم نواز

25 مئی, 2021 15:08

اسلام آباد: مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا رمضان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، حکومت 4سال سے منصوبے بنارہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدنیتی سے کیا ہوا سا را کام آپ کے سرپر ہی آئے گا اور آرہا ہے، شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کا مؤقف بیان کیا، پی ڈی ایم اور ن لیگ کا ایک ہی مؤقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے بالکل صحیح بات کی ، حکومت نے گروتھ کے اعدادو شمار غلط دکھائے، ملک کا ہر طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے، عوام حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں کوئی نمبرز نہیں چاہئیں، ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ تعداد ہے، شہباز شریف نے گزشتہ روز بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا، لوگ تباہ حال ہو گئے ہیں، حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top