جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئی بھی طاقت اسٹریٹیجک اثاثوں پر فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی : اسحاق ڈار

16 مارچ, 2023 14:16

اسلام آباد : وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی طاقت ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت اسٹریٹیجک اثاثوں پر کوئی فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف نے ساتھ معاہدے کے حوالے سے کوئی چیز قوم سے نہیں چھپائی۔ یہ معاہدہ سابقہ حکومت نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف معاہدہ سامنے لایا جائے، عالمی طاقتوں کی نظر اسٹریٹیجک اثاثوں پر ہے؟ رضا ربانی

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیر خزانہ معاہدے کو حکومتی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔ کوئی بھی شہری معاہدے کے مندرجات پڑھ سکتا ہے۔ کوئی بھی عالمی طاقت پاکستان کو اس کے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت اسٹریٹیجک اثاثوں پر کوئی فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت اور ذمہ داری سے مکمل آگاہ ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جب اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، تب بھی قوم کو ہر چیز سے آگاہ کریں گے۔ آئی ایم ایف معمول سے ہٹ کر معاہدے کے لئے بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top