جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کے ساتھ تجارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی: وزارت تجارت

11 مئی, 2022 20:45

اسلام آباد: وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت تجارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وزارت تجارت 46 ممالک میں 57 تجارتی مشنز کا انتظام کرتی ہے، ان ممالک میں ہندوستان میں وزیر تجارت اور سرمایہ کاری کا عہدہ شامل ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق نئی دہلی میں وزیر تجارت اور سرمایہ کاری کا عہدہ 2 دہائیوں سے موجود ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے افسران کے انتخاب کا عمل دسمبر 2021میں شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 192 پویلین میں سے انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ ملا : مشیر تجارت

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرویو بورڈ کی حتمی سفارشات پچھلی حکومت کے دوران وزیر اعظم آفس بھیجی گئی تھیں، موجودہ حکومت نے آفیسرز کے انتخاب کیلئے پچھلی حکومت کی سفارشات پر حتمی منظوری دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top