جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیب نے نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا

09 اپریل, 2021 20:32

راولپنڈی: نیب راولپنڈی نے نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ہیں، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزارت صنعت وپیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو بھی طلب کرلیا۔ خضر حیات کو 14 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹنٹ مزمل پاشا کو بھی 13 اپریل کو طلب کرلیا، پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانت منسوخی کی درخواست، نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کے لئے وقت مانگ لیا

ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے تمام شخصیات کو سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے، تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ 2017 میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top