مقبول خبریں
میانمار کی فوجی حکومت نے 800 سے زائد افراد کو عام معافی دے دی
میانمار کی فوجی حکومت نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید 800 سے زائد افراد کو عام معافی دے کر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ملک کے یونین ڈے کے موقع پر دارالحکومت میں فوجی پریڈ کے دوران کیا گیا۔
گزشتہ برس فروری میں میانمار کی فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد جمہوریت پسندوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میانمارکی صورتحال پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری
سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے 75 ویں یونین ڈے کے موقع پر میانمار کی جنتا کے سربراہ جنرل مِن آؤنگ ہلینگ نے معافی کے احکامات جاری کیے۔