جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانیوں کا قتل، پارلیمنٹ کا اظہار افسوس، اسلامو فوبیا کیلئے جگہ نہیں : کینیڈین وزیراعظم

09 جون, 2021 09:51

ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

پاکستانی نژاد فیملی کو قتل کرنے کے واقعے پر کینیڈین پارلیمنٹ میں اظہار افسوس کیا گیا۔ تقریب میں کینیڈین وزیراعظم، اپوزیشن رہنماؤں اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

متاثرہ خاندان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے حادثے کی جگہ پر لوگوں نے پھول رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل، واقعے میں اسلاموفوبیا کا عنصر موجود ہے : وزیر خارجہ

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کیمونٹی کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مل کر ایکشن لیں گے، خطرات سے دوچار کمیونٹی کا تحفظ کریں گے۔ دائیں بازو کے انتہاء پسندوں کو دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈالیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top