جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر لوٹ ماروں کی پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

06 دسمبر, 2019 11:02

کراچی : گشت پر مامور پولیس اہکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے ہیں۔

عزیز بھٹی تھانے کےعلاقے یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں دو پولیس اہلکار ارسلان اور فیصل زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکارعزیز بھٹی تھانے میں تعینات ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل اسکواڈ گشت پر تھا کہ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکو کو خاتون پولیس افسر نے محبت کے جال میں پھنسا کر گرفتار کرلیا

فائرنگ کرنے والے ملزمان جیل چورنگی کے اطراف لوٹ مار کرکے فرار ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔  

دوسری طرف کار ساز کے ڈی اے اسکیم 33 میں بنگلے کی سرونٹ کوارٹر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ متوفی کی لاش نجی اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ فرحان کے نام سے کی گئی ہے، جو بنگلے کا چوکیدار تھا، گلے میں بجلی کے تار سے پھندا لگا کر خودکشی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top