جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گمشدہ آبدوز ٹائیٹن کے سگنلز موصول ہوگئے

21 جون, 2023 11:05

گمشدہ سیاحتی آبدوزٹائیٹن کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے اسی دوران امریکی میڈیا کے مطابق ٹائیٹن کی آوازیں سنی گئی ہیں کچھ سگنلز موصول ہور ہے ہیں۔

زیر آب ٹائٹن کی تلاش کو جانے والے سونار کو سگنلز موصول ہوئے ہیں۔ واضح رہے ٹائٹن آبدوزمیں صرف ایک دن کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔

گمشدہ آبدوز ٹائٹن  کوامریکی کوسٹ گارڈ تقریباً بیس ہزارمربع کلومیٹر کے رقبے پر تلاش کررہے ہیں۔ کینیڈا کی بحریہ، فضائیہ اورکوسٹ گارڈ اور ریسکیو ٹیمیں مدد کر رہی ہیں جب کے ایک فرانسیسی تحقیقی جہاز بھی تلاش میں شامل ہو گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق سبمرسیبل بھیجنے والی کمپنی کو تباہ کن مسائل کے امکان سے آگاہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے اتوار کے روز بحیرہ اوقیانوس میں 3 ہزار 800 میٹر گہرائی مین ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کی خواہش میں دوپاکستانیوں سمیت 5 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، سبمرسیبل ٹائٹن میں کپتان ایک ارب پتی برطانوی تاجر، ماہر غوطہ خور سوار ہیں۔

سبمرسیبل میں آٹھ دن کے سیاحتی دورے پر جانے کا ٹکٹ ڈھائی لاکھ ڈالر ہے۔ سبمرسیبل آبدوز سے چھوٹی ہوتی ہے، جسے لانچ کرنے کیلئے بحری جہاز درکار ہوتا ہے،ٹائٹن کا معاون جہاز پولر پرنس تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top