جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آصف زرداری کی گفتگو سے تکلیف پہنچی : نواز شریف

17 مارچ, 2021 11:49

اسلام آباد : نواز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی گفتگو سے دکھ اور تکلیف پہنچی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں آصِف علی زرداری اور مریم نواز کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کردی

نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔ ہم تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے، پھر الزام تراشی کیوں؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھے خود زرداری صاحب کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top