جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کے خاتمے اور نجات کے لیے پر عزم ہیں: مولانا فضل الرحمان

26 اپریل, 2021 20:06

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، حکومت کے خاتمے اور نجات کے لیے پر عزم ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ آئندہ اجلاس میں ماہرین سے معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا شہبازشریف کو ٹیلی فون، رہائی پر مبارکباد

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگ ہی کورونا ویکسین سے فائدہ اٹھاسکیں گے، حکومت کے خاتمے اور نجات کے لیے پر عزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے، کچھ ساتھی جو علیحدہ ہوئے انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top