جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس سے تیل خریدنے کے معاملات طے ہوچکے ہیں : اسحاق ڈار

14 نومبر, 2022 09:47

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا گوادر میں ریفائنری لگانے کا فیصلہ ملاقاتوں کا نتیجہ ہے، روس سے تیل خریدنے کی شرائط بھارت سے مماثلت رکھتی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے ساتھ مالی معاملات ہیں۔ میری دورے میں یو اے ای کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ آپ دیکھیں گے ملاقاتوں سے پاکستان کیلئے مزید بہتری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں حکام سے ملے۔ سعودی عرب کا گوادر میں ریفائنری لگانے کا فیصلہ ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب کی ریفائنری کیلئے 12 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری ہے۔ منصوبے کی شروعات میرے اکتوبر 2015 میں دورہ ریاض سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم کی سپلائی کا معاہدہ

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران، حکومتی تبدیلی کے باعث ریفائنری نہ لگ سکی۔ اب دورہ ریفائنری لگانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ روسی تیل کی خریداری کی شرائط بھارت سے مماثلت رکھتی ہیں۔ روس سے تیل خریدنے کے معاملات طے ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top