جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مریم نواز کی آڈیو لیک پر دنگ رہ گئی : ڈاکٹر یاسمین راشد

29 ستمبر, 2022 15:08

لاہور : وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 22 لاکھ سے زائد خاندانوں نے صحت کارڈ سے فائدہ اٹھایا، مریم نواز کی آڈیو لیک پر دنگ رہ گئی۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے عوام کی بنیادی صحت کیلئے اقدامات کرے۔ سب سے پہلے صحت کارڈ خیبر پختونخوا میں شروع کیا گیا۔ کامیاب پروگرام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : لیک آڈیو پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سمجھ سے بالاتر ہے : بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو لیک پر دنگ رہ گئی، انہوں نے چچا سے صحت کارڈ کی بندش کا کہا۔ جنوری 2019 کو راجن پور سے ہم نے صحت کارڈ پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں 30 کروڑ 10 لاکھ خاندان صحت کارڈ پر لے آئے۔ 22 لاکھ 71 ہزار خاندانوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top